عریاں تصاویر کیلئے ادائیگی کا الزام، بی بی سی نے اپنے پریزینٹر کیخلاف تفتیش روک دی

10:54 AM, 12 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے کہا ہے کہ سرکردہ پریزینٹر کی طرف سے نابالغ لڑکے کو مبینہ طور پر عریاں تصاویر کے لیے ہزاروں پاؤنڈز ادا کرنے کے الزام کی تفتیش روک دی گئی ہے جبکہ پولیس حالات کا معائنہ کر رہی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق نشریاتی ادارے ’دی سَن‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے پر حالیہ دنوں سخت تنقید کی جارہی ہے کہ اس کے سرکردہ پریزینٹر نے نابالغ لڑکے کو مبینہ طور پر عریاں تصاویر کے لیے 35 ہزار پاؤنڈز ادا کیے اور یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب نابالغ کی عمر 17 برس تھی جبکہ اب لڑکے کی عمر 20 سال ہے۔ 

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکے (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی والدہ نے برطانوی اخبار ’دی سن‘ کو بتایا کہ بی بی سی کے ایک  پریزینٹر نے 35 ہزار پاؤنڈز ادا کیے تھے، پریزینٹر سے ملنے والی رقم منشیات کی عادت کے لیے استعمال کی گئی تھی، جس سے ان کے بچے کی زندگی تباہ ہوگئی۔

 بی بی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین کی شکایت پر بی بی سی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسے شواہد دیکھے ہیں جو ان کے خدشات کی تائید کرتے ہیں۔ جبکہ بی بی سی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ جب برطانوی اخبار نے پہلی بار یہ الزام شائع کیا  تو نوجوان کے  وکیل نےاخبار  کو تردید بھیجی اور کہا کہ اس میں  کوئی سچائی نہیں ہے۔ 

 دوسری طرف بی بی سی نے پریزینٹر کو برطرف کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ معاملہ کا ذکر کیا، تاہم پریزینٹر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ بی بی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات روک دے جب کہ مستقبل کا دائرہ کار پولیس پر مبنی ہے۔

اس سے قبل پیر کو برطانوی پولیس نے کہا تھا کہ وہ ان دعوؤں کے بارے میں بی بی سی کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں، لیکن اس مرحلے پر کسی جرم کی کوئی تفتیش نہیں ہوئی۔

بی بی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں کے واقعات نے ظاہر کیا ہے کہ اس قسم کے کیسز کتنے پیچیدہ اور چیلنجنگ ہو سکتے ہیں اور یہ کس قدر ضروری ہے کہ انہیں انتہائی احتیاط سے نمٹا جائے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں جنسی تعلقات کے لیے رضامندی کی عمر 16 سال ہے لیکن 18 سال سے کم عمر کی تصاویر کو چائلڈ پورنوگرافی سمجھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں