واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند قرار دے دیا۔ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے لیے اقتصادی کامیابی کی مدد غیرمتزلزل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیساتھ شراکت داری اور اقتصادی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا اور تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط کریں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھا کہ امریکا کسی ملک پر دباؤ نہیں ڈالتا کہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ عوامی رابطے ہی پاک امریکا تعلقات کی بنیاد ہیں ۔ ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے پاک امریکہ تعلقات مزید بڑھیں ۔