بلوچستان عوامی پارٹی نے' انسانی آنکھ ' کو اپنا انتخابی نشان رکھ لیا

09:35 AM, 12 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے  اپنے انتخابی نشان کو 'انسانی آنکھ' میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سے قبل یہ پارٹی گائے کے نشان سے الیکشن لڑتی تھی۔

یہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا۔

جس میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی، وزیر مملکت احسان ریکی، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینئر وزیر نور محمد دمڑ اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بنیادی طور پر پارٹی امور اور الیکشن سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ بات چیت کے بعد، متفقہ طور پر انتخابی نشان میں تبدیلی کی درخواست کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) سے فوری رجوع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں گائے کا نشان بلوچستان عوامی پارٹی کی نمائندگی کرتا تھا۔ تاہم،  آنے والے انتخابات کے پیش نظر  بی اے پی نے انسانی آنکھ کے نشان کو اپنے نئے انتخابی نشان کے طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی اے پی کا آغاز جولائی 2018 کے عام انتخابات سے قبل "بلوچستان کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے" کے لیے کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں