پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے،جلد ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا: نواز شریف

09:10 AM, 12 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

ریاض: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے،جلد ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا.

 سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور کی قیادت میں لیگی ارکان نے میاں نوازشریف سے ملاقات کی. اس موقع پر قائد مسلم لیگ نون کاکہناتھا کہ سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں مقیم پاکستانی ملک کا قابل فخر اثاثہ ہیں . انکے مسائل کو مسلم لیگ نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا ہے .

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے جس میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔

مزیدخبریں