مسٹر ایکس نے دھاندلی کیلئے مسٹروائی کو ملتان بھیج دیا، پی ٹی آئی صحافیوں ایاز امیر، عمران ریاض اور ارشد شریف کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے: عمران

05:22 PM, 12 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

بھکر : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن سے ملا ہوا ہے اور حمزہ شہباز کو الیکشن جتوانا چاہتا ہے۔ لاہور میں بیٹھا مسٹر ایکس بھی دھاندلی کی کوشش کر رہا ہے۔ 

بھکر میں جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ ہمیں نئی اطلاع ملی ہے کہ مسٹر ایکس نے دھاندلی کے لیے مسٹر وائی کو ملتان بھجوا دیا ہے لیکن میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ قوم آپ کو پھینٹا لگائے گی اور الیکشن جیتیں گے۔ یہ جو مرضی کرلیں ضمنی الیکشن کی 20 کی 20 نشستیں پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے صحافیوں ایاز امیر، عمران ریاض، ارشد شریف کےخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ صابر شاکر کو ان کی وجہ سے ملک سے بھاگنا پڑا ان کی کوشش ہے کہ یہ سب عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں۔ 

مزیدخبریں