مقتدر قوتیں فیصلہ کرلیں انقلاب ووٹ سے آنا ہے پھر سری لنکا کی طرز پر: فواد چودھری کی دھمکی 

05:13 PM, 12 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے اہم رہنما فواد چودھری نے دھمکی دی ہے کہ مقتدر قوتیں فیصلہ کرلیں انقلاب ووٹ سے آنا ہے یا پھر سری لنکا کی طرز پر خونیں انقلاب لانا ہے۔ 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کے جلسوں نے ثابت کیا ہے عام آدمی اس وقت انقلاب کیلئے تیار ہے،ضمنی انتخابات میں انڈیپنڈٹ سروے اور تجزیہ کار تحریک انصاف کی کامیابی کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی کوشش بیکار ہے ہم انقلاب کے دھانےپرہیں مقتدرقوتوں نےفیصلہ کرنا ہے انقلاب ووٹ سےآنا ہے یا سری لنکا کی طرز پرآنا ہے۔ 

مزیدخبریں