عوام ضمنی انتخاب میں جہاد سمجھ کر ووٹ ڈالیں، چوروں اور چوروں کو لانے والوں کوشکست دیں گے: عمران خان 

03:14 PM, 12 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پر پھر جھوٹا الزام لگایا ہے کہ موجودہ حکومت امریکی سازش کے ذریعے مسلط کی گئی ہے۔ کہتے ہیں مجھے ہٹا کر ان چوروں کو لایا گیا۔

انہوں نے 17 جولائی کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 17 جولائی کو ضمنی انتخاب نہیں بلکہ جہاد ہو رہا ہے۔ آپ سب لگ جہاد کے لیے نکلیں اور ان غیرملکی آلہ کاروں کو شکست دیں۔ دھاندلی نہ ہوئی تو ہمیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔

عمران خان نے اپنے کارکنوں کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو آپ نے دھاندلی نہیں ہونے دینی اور موجودہ حکومت کو لانے والوں اور ان کو شکست دینی ہے۔ ہم حقیقی آزادی حاصل کریں گے۔ 

مزیدخبریں