خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا وزیر خزانہ نے نوٹس لے لیا

10:55 PM, 12 Jul, 2021

اسلام آباد: ملک میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس کیتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ضلعی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو عید پر اشیا کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔ 

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے صوبائی چیف سیکریٹریز، سیکریٹری خزانہ اور ادارہ شماریات کے افسران پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دے دیا گیا۔ ورکنگ گروپ اشیا خورنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فرضی شاپنگ کے ذریعے مارکیٹس کو چیک کرے گا۔ ورکنگ گروپ گندم چینی دالیں گھی ، ٹماٹر اور آلو کی دستیابی کو مانیٹر کرے گا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ذخیرہ انندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ عید الاضحی پر سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کرنے کے خلاف کارروائی کی جائےجبکہ ادارہ شماریات ضلعی سطح کا ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے۔

وزیر خزانہ نے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے قانون بنائے گی، عالمی مارکیٹ میں پام آئل اور سویا بین کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی مینوفیکچررز کے خلاف انکوائری تیز کی جائے اور اجارہ داری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، عالمی مارکیٹ میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں ملکی ذخائر کو بہتر کرنے کے لیے گندم درآمد کی جارہی ہے، آئندہ سیزن تک چینی کے ذخائر موجود ہیں، 15 اگست تک ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کی جاچکی ہے، ایک لاکھ ٹن مزید چینی درآمد کی جائے۔

مزیدخبریں