برمنگھم : برطانیہ کے دورہ پر موجود اور انگلینڈ سے پہلے دو ون ڈے ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں پریکٹس کی ۔ 3 میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
نیو نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز کی پہلی دو شکستوں کے بھلاتے ہوئے آخری ون ڈے میں فتح کے لیے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی خوب پریکٹس کی ۔ کوچز نے مشورے دیے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے اور دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔