بنوں جانی خیل میں پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ،بڑی کامیابی 

09:53 PM, 12 Jul, 2021

بنوں :جانی خیل میں پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد عنایت اللہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ،لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق بنوں جانی خیل کے علاقے میں پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں مبینہ دہشتگرد عنا یت اللہ کو ہلاک کر دیا گیا ،آپریشن کئی گھنٹے تک مبینہ دہشتگردوں کےساتھ جا ری رہا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فوج اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں مبینہ دہشتگرد عنایت اللہ ہلاک ہوا ،آپریشن خفیہ اداروں کی اطلاع پر کیا گیا ۔

مزیدخبریں