قاہرہ : دوستوں کے ساتھ مل کر منگیتر کو زندہ جلانے والی مصری لڑکی کو پولیس نے اس کی تین دوستوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
مصری میڈیا نے قاہرہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کو مقتول کے دوست کی کال موصول ہوئی جس پر پولیس نے متقول کی منگیتر کے فلیٹ پر چھاپا مارا تو وہاں اس کی جلی ہوئی لاش پڑی تھی۔
پولیس نے منگیتر کو شامل تفتیش کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول اس کے ساتھ ہمیشہ لڑتا رہتا تھا وقوعہ کے دن بھی لڑائی ہوئی جس پر میں نے اپنی تین دوستوں کی مدد سے مقتول پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس نے چاروں دوست لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔