جنوبی افریقہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے ،6 افرد ہلاک 

08:34 PM, 12 Jul, 2021

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا میں سابق صدر جیکب زوما  کی گرفتاری کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ،پورا ملک میں گرفتار ی کیخلاف احتجاج جاری ہے جس میں اب تک 6 افراد ہلاک اور متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں ۔

  جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 219 افراد کو حراست میں لے لیا ،اس کے علاوہ صوبی گاؤ تنگ میں 4 اور  صوبہ  کوا زُلو  ناتل میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ 

مقامی پولیس کے مطابق مظاہرین نے دوکانوں میں لُوٹ مار کی ،سڑکوں پر ٹائر جلائے اور ٹرکوں اور گاڑیوں پر بھی حملہ کیا ۔جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما نے توہین عدالت کے الزام میں  15  ماہ کی جیل کاٹنے کے لیے خود کو حکام کے حوالے کر دیا  تھا جس کے بعد سے جنوبی افریقا میں احتجاج جاری ہے ۔

مزیدخبریں