اسلام آباد :نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 26 پیسے فی یونٹ کمی کردی ،سی پی پی اے -جی نے12 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپر اکی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق اتھارٹی نے 29 جون2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس کا اطلاق صرف جولائی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کی طرف سے کی گئی کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا،اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گاالبتہ’’ بیس ٹیرف ‘‘کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق (K-Electric) صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔