کابینہ کل فوجی جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے گی

08:08 PM, 12 Jul, 2021

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کل فوجی جوانوں کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے گی۔  تحریک لبیک کو کالعدم رکھنا یا نہیں اس کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ۔جس میں  22 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا ۔ کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر ملٹی سٹوری بلڈنگ کی تعمیر  اور  ای 8 اور ای 9 میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ کو کامرس ڈویژن کی جانب سے ایگرو اور نان ایگرو پروجیکٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری دی جائے گی۔ ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی ۔

ایجنڈے کے مطابق حلیم عادل شیخ کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر بھی غور ہوگا ۔ اقبال اکیڈمی پاکستان کے نائب صدر اور پانچ گورننگ باڈی کے ارکان کے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ ڈرگز کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

آئیسکو کے سی ای او کی تقرری کی منطوری دی جائے گی۔ ایم ڈی نیشنل انجینرینگ سروس کی تقرری اور 3 ماہ کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان ریلوے  فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمنپی کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔  کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں