عید الاضحیٰ  کی چھٹیوں کاا علان ہو گیا 

07:19 PM, 12 Jul, 2021

اسلام آباد :حکومت نے  عید الاضحیٰ   پر تین سرکاری چھٹیوں کاا علان کر دیا گیا ۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات ہونگی۔وزیراعظم آفس نے عید کے موقع پر صرف تین سرکاری چھٹیوں کی سمری منظور کی ہے، تین تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا۔

واضح رہے اس سے قبل  متحدہ عرب امارات نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 4 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھاجس کے مطابق  تمام سرکاری دفاتر 19 جولائی سے 22 جولائی تک بند ہوں گے۔ 

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق چار سرکاری چھٹیوں کے ساتھ دو چھٹیاں ویک اینڈ کی ہوں گی ۔ اس طرح یواے ای میں عید کی کل چھٹیاں 6 ہوں گی۔ اور 25 جولائی بروز اتوار سے کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ 

دوسری طرف پاکستان میں این سی اوسی کی ہدایت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحت پر پا بندی کا فیصلہ کیا گیاہے۔

مزیدخبریں