بیجنگ:چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے بعد طوفانی صورت حال پیدا ہو گئی ۔
موسم کی شدت کے باعث بیجنگ میں سینکڑوں پروازیں معطل کر دی گئیں جبکہ سکولز اور سیاحتی مقامات کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور ہواؤں کی پیشن گوئی کر دی ،شہرمیں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ۔
اس سے قبل چین کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں اور دریاوں میں طغیانی کی وجہ سے 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ،مقامی انتظامیہ کے مطابق چِنگ چونگ میں 6 دریاوں میں طغیانی کے نتیجے میں پانی کی سطح وارننگ لیول تک پہنچ گئی ہے۔
سیلاب کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ساحلی و نشیبی علاقوں سے شہریوں کی فوری طور پر منتقلی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔