اسلام آباد : سیاحت کے لیے کشمیر جانے والوں کے لےبری خبر ہے ۔ آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر غیرضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کردی گئی ۔ وادی نیلم میں عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحت پر پابندی ہوگی ۔
نیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعہ تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کی ہے کہ آزاد کشمیر میں شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔تمام شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرات موجود ہیں ۔
دوسری طرف وادی نیلم میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 10 دن کے لیے سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نیلم نے 19 سے 29 جولائی تک سیاحت پر پابندی کا حکم جاری کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق این سی اوسی کی ہدایت کے تحت عید کی چھٹیوں کی دوران سیاحت پر پا بندی کا فیصلہ کیا گیاتھا.