کراچی: کروڑوں کے سونے نے دوستوں کو دشمن بنادیا ۔ کراچی میں مویشی منڈی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش برآمدگی کے معاملات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق مرنے والے کی شںاخت اویس کے نام سے ہوئی ہے جو سنار کا کام کرتا تھا اور جس روز وہ قتل ہوا اس کے پاس 30 تولے سونا موجود تھا ۔
پولیس نے اویس کے قتل میں ملوث تین سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے تینوں مقتول کے دوست تھے ۔ ملزمان بہانے سے اویس کو مویشی منڈی لے گئے تھے جہاں شراب میں زہر ڈال کر اویس کو قتل کردیا ۔
دو جولائی کو اویس کی مویشی منڈی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے اس کی لا ش برآمد ہوئی تھی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عبدالعزیز نامی سنار کو سونا فروخت کیا تھا،اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور 3 کلو پِگھلا ہوا سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے، اویس لیاری کے علاقے بغدادی کا رہنے والا تھا ۔