لاہور: فیصل آباد کے ہوٹل میں لاہور کی رہائشی خاتون کی پراسرار موت معمہ بن گئی ،
پولیس کے مطابق فیصل آبا د کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں واقع ہوٹل سے لاہور کی رہائشی خاتون کی لاش ملی ہے ۔
مقتولہ کی علیشاہ ارشد کے نام سے شناخت ہوئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیس سالہ علیشا ہ ارشد گذشتہ رات ہوٹل کے کمرہ نمبر ایک سو چودہ میں ٹہری تھی، جہاں رات گئے نثار کالونی کے رہائشی شاہد نامی شخص جو مقتولہ کا رشتہ دار ہے سے ملاقات کی تھی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق صبح ہوٹل کا عملہ ناشتہ دینے گیا تو کمرے سے لاش ملی، مقتولہ کےجسم پر تشدد یا زخم کا نشان نہیں پایاگیا، کمرے سے مقتولہ کا موبائل فون اور پرس غائب ہے۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران ہوٹل مینجر کو حراست میں لیتے ہوئے کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوا، اسے گرفتار کرلیں گے۔
پنجاب میں دو روز کے دوران خاتون کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گذشتہ روز لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا،خاتون کی شناخت نایاب کے نام سے کی گئی تھی، مقتولہ نایاب کا تعلق شوبز سے تھا جو کہ چند عرصے قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرچکی تھی۔