کینبرا: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پیٹر ہینڈزکومب بھی عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہوں نے صحت یابی کیلئے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹر ہینڈز کومب کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث مڈل سیکس کی جانب سے اتوار کو چیمپین شپ گروپ ٹو میچ نہ کھیل سکے، پیٹر ہینڈزکومب 2019ءتک آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ انگلینڈ کرکٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی اور سٹاف ممبران بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے پوری انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو تبدیل کیا گیا اور اس کی قیادت بین سٹوکس کو سونپی گئی۔
آسٹریلین کرکٹر پیٹرہینڈزکومب کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
03:53 PM, 12 Jul, 2021