امریکا میں افغان شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کے انٹرو یو شروع کردیئے گئے

03:44 PM, 12 Jul, 2021

کابل  : امریکا نے افغان شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا انٹرویوز بحال کردیئے،

کابل میں امریکی ناظم الامور نے اپنے بیان میں کہا کہ خوشی ہے کہ ہم اس ہفتے افغان شہریوں کے لیے امیگرٹنس کے ویزا انٹرویو شروع کررہے ہیں، اس عمل سے درخواست دہندگان کیلئے ویزے کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی امیگرنٹس ویزا سے 15 ہزار سے زیادہ افغان شہریوں کو امریکا منتقل کرنے میں مدد ملی ہے، خصوصی امیگرنٹس ویزا درخواستوں پرکارروائی کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، اپریل سے ابتک امیگرٹنس ویزا کیلئے 1600 سے زیادہ انٹرویو کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی 15 ہزار افغان شہریوں کو امریکی شہریت دینے کا اعلان کرچکا ہے

مزیدخبریں