ویکسی نیشن نہ کرانے پر کوئٹہ کی انتظامیہ نے 62 دکانیں سیل کر دیں

03:20 PM, 12 Jul, 2021

کوئٹہ: کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے پر کوئٹہ کی انتظامیہ نے 62 دکانیں سیل کر دیں ۔ کارروائی کیخلاف تاجر برادری نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر منان چوک بلاک کر دیا ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کیسز میں تیزی سے اضافے کے باوجود بھی تاجر ویکسی نیشن لگوانے سے انکار کر رہے ہیں اس لیے اُن کے خلاف یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔ اموات میں حالیہ اضافے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار597 ہو گئی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سینتالیس ہزار پندرہ ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 808 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسوں کی تعداد تین لاکھ سینتالیس ہزار چار سو اٹہتر ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ انتالیس ہزار چار سو تریسٹھ ، پنجاب میں تین لاکھ اڑھتالیس ہزار تین سو نو ، اسلام آباد میں تراسی سات سو ، چونسٹھ ، بلوچستان میں ستائیس ہزار نو سو چورانوے ، آزاد کشمیر میں اکیس ہزار ایک سو اسی اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار نو سو چار ہو گئی ہے ۔

مزیدخبریں