کراچی: نیشنل سٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے تاہم سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ آج لئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش کے باعث کھلاڑی آج ٹریننگ نہیں کریں گے البتہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کے آج کراچی میں کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا کیمپ نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہے اور سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوں گے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سکواڈز انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے برمنگھم میں موجود ہیں جہاں ون ڈے سیریز کے 2 میچز ہو چکے ہیں اور دونوں میچز میں ہی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ
02:40 PM, 12 Jul, 2021