دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار ہوگیا ، کھانے کے لئے دو ہفتے قبل آرڈر دینا ہوگا

01:43 PM, 12 Jul, 2021

ایمسٹر ڈیم :  دنیا کا سب سے مہنگا برگر سامنے آگیا ۔ " گولڈن بوائے نامی برگر کو  ہالینڈ کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی قیمت 6000 امریکی ڈالر یا ساڑھے نو لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے شہر وورتھوئزن میں واقع ’ڈی ڈالٹنس‘ ریستوران نے بڑے کیکڑے (کنگ کریب)، وائٹ ٹرفل اور دیگر اجزا سے ایک مزیدار برگر بنایا ہے۔ ریستوران کے مالک رابرٹ جان ڈی وین نے گولڈن بوائے نامی اس برگرمیں مہنگے ترین اجزا شامل کئے ہیں۔ اس کو سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے۔ اس کا گوشت جاپان سے آیا ہے جو مہنگا ترین گوشت بھی ہے۔ پھر بن کو شیمپین شراب میں ڈبوکر سکھایا گیا ہے۔ اس پر زعفران بھی ڈالے گئے ہیں اور بطخ کے انڈوں سے تیارکردہ مایونیز ڈالی جاتی ہے۔ آخر میں برگر کو ایک مرتبہ پھر شراب کی دھونی دی جاتی ہے۔

سب سے پہلے تین افراد نے یہ مہنگا ترین برگر کھایا اور وہ خیراتی کام میں مدد کرنا چاہتے تھے۔ اگر آپ بھی یہ برگر کھانا چاہتے ہیں تو کم ازکم دو ہفتے قبل گولڈن بوائے کا آرڈر دینا ہوگا۔

رابرٹ جان ڈی وین کا کہنا ہے کہ اس برگر کی آمدنی کا بڑا حصہ غریب ملکوں میں پانی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی 

مزیدخبریں