اسلام آباد کے حساس علاقے میں مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد کے حساس علاقے میں مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا
سورس: file photo

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں سرعام اسلحے کی نمائش کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

پولیس نے ملزم سے پسٹل بھی برآمد کرلی ہے اور اس سے مزید تفتیش کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہےجہاں مسلح شخص سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پر گاڑیاں روکتا رہا۔