واشنگٹن: امریکا میں شدید گرمی کے باعث 6 دن میں 200 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی ریاستوں میں گرمی کی خطرناک لہر جاری ہے، متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے ڈیتھ ویلی میں آج شدت کی گرمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک روز قبل وہاں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیتھ ویلی میں 1913 کے بعد درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ گرمی کی شدت کے باعث واشنگٹن، اوریگون سمیت دیگر علاقوں میں 26 جون سے یکم جولائی تک 200 اموات ہوئیں۔
موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ کرہ ارض پر کبھی 56 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا، یہ پہلا موقع ہے کہ جب زمین پر اتنا زیادہ درجہ حرارت ہوا۔
امریکا کی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس کے باعث فلائٹ آپریشن اور دفتری امور فی الحال معطل ہیں۔