شادی تو کیا منگنی بھی نہیں ہوئی : ماہرہ خان

12:05 PM, 12 Jul, 2021

لاہور:اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جب شادی کروں گی تو سب کو بتاؤں گی ۔ ایسا نہیں ہے کہ میں شادی کروں اور چھپاؤں ۔ 

ماہرہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے متعلق ان کے چاہنے والوں نے شادی، ناک کی سرجری، پسندیدہ کو اسٹار اور باڈی شیمنگ کے حوالے سے چند سوالات پوچھے۔

مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ نے رازداری سے شادی کررکھی ہے؟

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، اگر میں شادی کرتی ہوں تو آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر میری شادی ہوچکی ہوتی تو آپ سب کو معلوم نا ہوتا؟

ماہرہ نے اپنی انگلیاں دِکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی انگوٹھی نہیں ہے، میری منگنی تک نہیں ہوئی۔

 ایک اور مداح نے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہوئی ہے؟

اداکارہ نے کیمرہ مین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیمرہ میری ناک پر زوم کرکے دِکھاؤ کوئی سرجری نہیں کروائی، ایک مرتبہ میں نے ڈائریکٹر عاصم رضا کو کہا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے ناک کی سرجری کروائی ہے تو اس نے کہا جو ایسا کہے اس سے کہنا مجھ سے آکر پوچھ لے اس کے سوال کا جواب میں دوں گا ۔

مزیدخبریں