لندن: یورو کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی شکست پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ردعمل بھی سامنے آگیا ، کہا یورو کپ فائنل کا نتیجہ دل توڑنے والا تھا لیکن انگلش فٹبال ٹیم نے ہیروز کی طرح کھیلا ۔
That was a heartbreaking result to end #Euro2020 but Gareth Southgate and his @England squad played like heroes. They have done the nation proud and deserve great credit 🏴
— Boris Johnson (@BorisJohnson) July 11, 2021
خیال رہے کہ اٹلی نے 53 سال بعد یوروکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔ اٹلی نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے شکست دی ۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا کیونکہ مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا تھا ۔ گول کیپر ڈونا روما نے پنالٹی ککس روک کر اٹلی کو فتح دلائی ۔
اٹلی اور انگلینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن ، شہزادہ ولیم ، کیٹ میڈلٹن اور ننھے شہزادہ جارج بھی موجود تھے ۔
یورو کپ جیتنے پر روم سمیت اٹلی کے دیگر شہروں میں جشن منایا گیا جبکہ لندن میں فٹبال شائقین غمزدہ نظر آئے ۔ 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلی مرتبہ بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا تھا ۔