لندن: اٹلی نے یورو کپ کا فائنل میچ جیت لیا ہے۔ اٹلی نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 2 کے مقابلے 3 گولز سے شکست دی، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔ یورو کپ 2020 کے مقابلے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر ایک سال کی تاخیر سے منعقد ہوئے تھے۔
اضافی وقت میں میچ کا فیصلہ نہ ہونے پر 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کوئی گول نہ کیا۔ پنالٹی ککس ملنے پر اٹلی نے انگلینڈ کو شکست دی اور دوسری بار یوروکپ کا چیمپئن بن گیا۔
خیال رہے کہ 1966ء کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلی مرتبہ بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا تھا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کے لیوک شانے گول کیا۔ دوسرے ہاف کے 67 ویں منٹ میں اٹلی کے بنوکی نے گول کیا تھا۔
اضافی ہافس میں برابری کی صورت میں فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔ گول کیپر ڈونا رومانے پنالٹی ککس روک کر اٹلی کو فتح دلائی۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ اٹلی اس فائنل سے قبل ہونے والے 33 میچز میں ناقابل شکست رہا تھا۔
— ????????????????FCBLM (@FCLM10B) July 12, 2021
اٹلی نے یورو کپ کا ٹائٹل 53 سال بعد اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل وہ چار بار ورلڈ چیمپئن بن چکا ہے۔ یورو کپ جیتنے پر روم سمیت اٹلی کے دیگر شہروں میں جشن منایا گیا۔
اٹلی اور انگلینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ننھے شہزادہ جارج بھی موجود تھے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی سٹیڈیم میں آئے تھے۔
???????? ???????????????????????????????? ???????????????????????????????????? ????????@azzurri | #ITA | #EURO2020 pic.twitter.com/y0pBJIU9s3
— UEFA EURO 2020 (@EURO2020) July 12, 2021
فائنل سے قبل لندن کے شہریوں کا جوش وخروش عروج پر پہنچ چکا تھا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی میچ دیکھا۔ فائنل کے آغاز سے قبل شام سے ہی لندن کی سڑکیں سنسان ہو گئی تھیں۔