عذیر بلوچ سے نہیں ملا، حبیب جان جھوٹ بول رہا ہے، رحمن ملک

11:53 AM, 12 Jul, 2020

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حبیب جان کا میرے عذیربلوچ سے ملنے کا دعویٰ جھوٹ کے سواکچھ نہیں مسترد کرتے ہیں۔

سینیٹر رحمن ملک نے لندن میں وکیل کو حبیب جان اور من گھڑت خبر چلانے والے چینل کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان نے کہا کہ رحمن ملک تمام زندگی کبھی بھی عزیر بلوچ سے نہیں ملے.

حبیب جان کا مبینہ وڈیو میں رحمن ملک کے حوالے سے دعویٰ جھوٹ ہے، رحمن ملک نے بحیثیت وزیر داخلہ عزیر بلوچ کیخلاف کارروائی شروع کی، آصف زرداری کی منظوری سے رحمن ملک نے عذیر بلوچ کو بلیک لسٹ اور پابندیاں لگانے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں