دنیا  بھر میں کورونا وائرس سے 5لاکھ67ہزار649اموات

11:38 AM, 12 Jul, 2020

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں5لاکھ67ہزار649افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ28لاکھ 15ہزارسے زائد متاثر ہیں جبکہ 74لاکھ078ہزار198شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں33لاکھ 55ہزار646افراد متاثرہیں۔ گذشتہ24گھنٹوں میں مزید677افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ37ہزار406ہوگئیں۔

برازیل میں18لاکھ 40ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 71ہزارسے زائد اموات ہوئی ہیں۔ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد8لاکھ50ہزارسے زائد ہے اور22ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے7لاکھ20ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد11ہزار205ہوگئی ۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار682ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ22ہزار سے زائد ہے۔کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 12ہزار 29افراد متاثر ہیں اور 6ہزار 881جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزارچار سوسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 988ہے۔میکسیکو میں دو لاکھ 95ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور34ہزار730افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44ہزار 798سو سے بڑھ گئی جبکہ 2لاکھ 88ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار971ہوگئی  جبکہ دو لاکھ  64ہزار184افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ایران میں دو لاکھ 55ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور12ہزار635جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں