شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ‘ سعدیہ امام

11:27 AM, 12 Jul, 2020

لاہور:نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پا رہی، بہت جلد میرے پرستار مجھے ٹی وی سکرین پر دیکھیں گے۔

سعدیہ امام نے کہا کہ میرا اوڑھنا بچھونا ہی شوبز ہے اور میرے شوہر نے بھی مجھے شوبز میں کام کرنے سے نہیں روکا ۔

شادی کے بعد بھی متعدد ڈرامہ سیریلز میں کام کے ساتھ میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دئیے ۔

کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصے کے لئے خود ہی بریک لی ہے لیکن بہت جلد اپنے پرستاروں کو ٹی وی سکرین نظر آﺅںگی ۔

مزیدخبریں