اداکارہ یشما گل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

11:24 AM, 12 Jul, 2020

پشاور :پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ یشما گل کا کورونا ٹیسٹ آگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یشما گل نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’3 روز قبل مجھے کورونا وائرس کی علامات محسوس ہونے لگی تھیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اور نتائج آنے سے پہلے ہی خود قرنطینہ کرلیا تھا۔‘

یشما گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کل شام میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جس میں نتائج مثبت آئے ہیں لیکن الحمداللّہ میں ٹھیک ہوں اور پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پہلے میں نے سوچا تھا کہ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں کسی کو نہیں بتاﺅں گی لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ نہیں یہ غلط ہے، ہمیں سب کو اِس بیماری کے بارے میں بتانا ہے تاکہ ہم اس عالمی وبا سے لڑسکیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں کیونکہ مجھے اِس وائرس سے بہت خوف آتا ہے۔‘یشما گل کے پیغام پر ان مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے بڑی تعداد میں دعائیہ پیغامات شئیر کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں