نک جونز ، پریانکا چوپڑا کے محبت بھرے ڈانس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

11:35 PM, 12 Jul, 2019

پیرس : ہالی ووڈ سٹار نک جونز کی اہلیہ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے محبت بھرے ڈانس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ، دونوں نے رقص کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کو شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا ۔

ہالی ووڈ سٹار نک جونز اور پریانکا چوپڑا حال ہی میں اپنے بھائی کی شادی سے فارغ ہوئے ہیں اور فرصت کے لمحات کو پرسکون مقامات پر گزار رہے ہیں ، دونوں نے ایک دوسرے کی باہیں میں باہیں ڈالے پرفضا پہاڑی مقام پر رقص کیا اور اس کی ویڈیو کو مداحوں کی زینت بنایا.

جنھوں نے دونوں کی محبت کو خوب سراہا ، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پریانکا چوپڑا کی جانب سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام مانگنے پر کافی بات ہورہی ہے کہ پریانکا چوپڑا کو بالی ووڈ کی جانب سے کسی نئی فلم کی پیشکش نہیں کی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں