چینی کمپنیوں کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

11:25 PM, 12 Jul, 2019

اسلام آباد : چین نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کا ری کا اعلان کر دیا ، چینی کمپنیوں کے ایک وفد نے حال ہی میں اسلام آباد کا دورہ کیا , انھوں نے پاکستانی ہم منصب عہدیداروں سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ چینی کمپنی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چینی تاجروں کے وفد نے اسلام آباد میں حکومتی عہدیداران سے ملاقات کی جس میں انھوں نے حکومتی عہدیداروں کو یقین دہانی کرائی کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جس کے لےے چینی کمپنیاں اپنے دفاتر بھی پاکستان میں منتقل کریں گی.

پاکستانی حکام نے چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس کے علاوہ ملک سیکیورٹی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزیدخبریں