سکھر : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گھوٹکی کے عوام کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ ان کے حقوق چھینے جائیں ، ہم عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ، پیپلزپارٹی کے کارکن کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے ذریعے عوام کو بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ گمبٹ میں بھی ہسپتال بنایا جا رہا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ نسلوں کو روزگار اور مفت علاج ملے ،عوام دشمن بجٹ اور کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ، چھ ماہ کے اندر چلڈرن ایمرجنسی سروس شروع کر رہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ گھوٹکی کے عوام کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ ان کے حقوق چھینے جائیں ، وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے ، سندھ کا مقابلہ دوسرے صوبوں کی بجائے بیرون ممالک سے ہے ۔