فلم ”باجی“ کا ریلیز کے13 روز میں 7کروڑ 19لاکھ روپے کا بزنس

04:21 PM, 12 Jul, 2019


اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم ”باجی“ نے ریلیز کے13روز میں 7کروڑ 19لاکھ روپے کما لئے۔

پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق ثاقب ملک کی بطور ہدایت کار پہلی فلم”باجی“ 28جون کو نمائش کے لئے پیش کی گئی، جس کی پاکستان میں شاندار نمائش جاری ہے اور اس فلم نے ریلیز کے صرف 13روز میں 7کروڑ 19لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں میرا ، آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، محسن عباس حیدر، نیئر اعجاز اور نشو بیگم شامل ہیں۔

مزیدخبریں