اپنے کام سے کام رکھیں اور رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں‘اقرا عزیز کا ناقدوں کو جواب

11:06 AM, 12 Jul, 2019

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی جو کہ اپنی دوستی کے کھلم کھلا اظہار کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں ہمیشہ سے ہی کھٹکتی رہی ہے اور جنہوں نے گزشتہ دنوں لکس سٹائل ایوارڈ میں دوستی کو منگنی کے رشتے میں بدل دیا کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

اسی سلسلے میں اداکارہ اقرا عزیز نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے ان پر اور یاسر حسین پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیں اور رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں۔لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین کی جانب سے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

صارفین کاخیال ہے کہ کسی کو شادی کی پیشکش کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن جو انداز یاسر حسین نے اختیار کیا وہ صحیح نہیں تھا۔اس واقعے کے تقریباً چار دن بعد اقرا عزیز نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکراتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔

یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہےے ہوتی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔اقرا نے مزید کہا اگر لڑکی شادی کی پیشکش کرتے وقت روتی نہیں بلکہ اس خوشی کے لمحے کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اوراپنی خوشی کا انتظار کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبزفنکاروں نے بھی یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جب کہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ان دونوں نے یہ ڈراما میڈیا پرشہرت حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔

مزیدخبریں