لاہور: آج سے جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بادل برسیں گے۔
موسلادھار بارشوں سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34، لاہور 38 تک پہنچنے کا امکان۔ کراچی میں موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان، درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہے گا۔
بلوچستان اور اندرون سندھ میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی، سبی اور سکھر میں آج بھی پارہ 46 ڈگری کو چھوئے گا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔
پشاور اور ڈی آئی خان میں پارہ 41، کوئٹہ میں 38 ڈگری تک جانے کا امکان، دیر اور چترال میں کہیں کہیں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔ موسلادھار بارشوں سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ۔