شردھا کپور آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

10:50 AM, 12 Jul, 2019

ممبئی :بالی ووڈ کے مشہور ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور پیا گھر سدھارنے کی تیاریوں میں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ شردھا آئندہ سال دیرینہ دوست فوٹو گرافر روہن شریستھا سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

دونوں کے درمیان 2 سال سے تعلقات ہیں اور متعدد جگہوں پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے۔دونوں نے اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی دونوں اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ شردھا کپور کی جانب سے دلہن بننے کی رضا مندی پر ان کی والدہ بھی خوش ہیں اور انہوں نے بیٹی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔ شردھا کپور کی والدہ نے بیٹی کے جہیز کی خریداری شروع کردی۔

فوٹو گرافر روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل شردھا کپور کےتعلقات اداکار فرحان اختر سے تھے اور بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں شادی بھی کریں گے۔

دونوں میں اختلافات ہو گئے جس کے بعد شردھا کپور نے دیرینہ دوست روہن شریستھا اور فرحان اختر نے ماڈل شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کرلیے۔

یاد رہے کہ 2017 اور 2018ء بولی وڈ میں شادیوں کا سال رہا اور 2 سال میں انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور نیہا دھوپیا جیسی اداکاراؤں نے شادی کی۔

مزیدخبریں