اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیاپاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، منصوبے کے تحت اسلام آباد میں 18ہزار 500مکانات کی تعمیر کیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، منصوبے کے تحت اسلام آباد میں 18ہزار 500مکانات تعمیر کیے جائیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ تنخواہ دار متوسط طبقہ بینکوں سے قرض لے کر اپنے گھر کی تعمیر کے خواب کو عملی جامع پہنا سکے گا ۔پاکستان جیسے ملک میں غریب افراد کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنے گھر خود تعمیر کر سکیں ، بینک آسان شرائط پر بلا سود قرض فراہم کریں گے ۔
سکیم کا آغاز اسلام آباد کی دو کچی آبادیوں سے شروع کیا جائے گا۔قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے پاکستان میں 0.25فیصد لوگ ہی گھر بنانے کے لیے قرض لیتے ہیں ۔