اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں مدد کی جائے گی، ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں، ہمیں ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال پر نیب عدالت نے عمران خان کو طلب کرلیا
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، سزا دینے کے بعد بھی یہ کررہے ہیں تو پھر وہ ہارچکے ہیں، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا، سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں۔ اپیلوں میں میں مدد کی جائے گی، نواز شریف اپنے سپورٹرز کو عدم تشدد کا پیغام دیتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں:عمران خان کے پی ٹی آئی کی کونسی خاتون رہنماوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے؟ ریحام خان کی کتاب میں اہم انکشافات
انہوں نے کہا کہ لاہور نے جھکنے سے انکار کردیا ہے، ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں، ہمیں ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم باہر بھی نکلیں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے، فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خواتین سامنے آئیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں