پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کل بلاوایو میں کھیلا جائے گا

09:26 PM, 12 Jul, 2018

بلاوایو: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کل بلاوایو میں کھیلا جائے گا، سیریز پانچ میچز پر مشتمل ہے۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ففٹی ففٹی کی تیاری، شاہینوں نے کمر کس لی، سرفراز الیون نے طویل پریکٹس سیشن کیا۔ پاکستان اور زمبابوے 55ویں بار آمنے سامنے ہوں گے۔ 47 میچ پاکستان کے نام رہے جبکہ 4 میں زمبابوے فاتح رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جو کھلاڑی فٹنس سٹینڈرڈ پر پورا نہیں اترتا وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتا ، مکی آرتھر
   

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز پر میزبان ٹیم ٹف ٹائم دے سکتی ہے، شاہینوں کو ڈٹ کر کھیلنا ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایشین ریسلنگ:بھارت نے پاکستانی ٹیم کو اجازت دیدی
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں