تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے نے روشن پاکستان بنایا، ظالموں کو اﷲ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف مریم نواز جیل گئے تو وہ بھی ساتھ جیل جائینگی۔ میرے بچوں کو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت کی طرف سے سزائیں سنائی گئی ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز وطن واپسی کیلئے تیاری کر چکے ہیں۔ دوسری طرف احتساب عدالت نے گرفتاری کا پلان بھی تشکیل دیدیا ہے جس کے مطابق لاہور ا ئیر پورٹ سے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔
شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم اپنے قائد کا استقبال بھر پور طریقے سے کرینگے۔