بحرین نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی؟

05:33 PM, 12 Jul, 2018

 ماناما: اہم ترین خلیجی ملک نے پاکستانیوں کی انٹری پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔

گلف ڈیجیٹل آن لائن کے مطابق، بحرین کے امیگریشن حکام نے پابندی اس وقت عائد کی جب پچاس جعلی پاسپورٹس ان کے قبضے میں آئے جو کہ مبینہ طور پر خلیجی ریاست میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے ایشو کیے تھے۔ تاہم سرکاری ذرائع سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

مزید برآں پاکستانیوں پر بحرین میں داخلے پر پابندی کی خبریں سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا میسج میں مطالبہ کیا گیا کہ "پاکستانیوں کو ویزہ نہ دیا جائے، نہ ہی پہلے سے موجود پاکستانیوں کے ویزے کی میعاد بڑھائی جائے اور جو بحرین سے واپس گئے ہیں ان کو دوبارہ داخلے کی اجازت نہ دی جائے"۔

بحرین کی ایک کمپنی کے سینئر افسر نے گلف ڈیجیٹل آن لائن کو بتایا کہ انہیں لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایل ایم آر اے) کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے ویزے ایشو کروانے میں کچھ مسائل کا سامنا ہے کیونکہ پاکستانیوں کے لیے نئے ویزوں کے اجراء کا کام وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے اور ایل ایم آر اے سے اس خبر کی تصدیق سے متعلق رابطہ نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں