ایشین ریسلنگ:بھارت نے پاکستانی ٹیم کو اجازت دیدی

03:05 PM, 12 Jul, 2018

لاہور:ایشین جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دیدی۔

مہمان کھلاڑیوں کو ہوٹل اور سٹیڈیم کے سواکہیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ایشین جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ کے ڈی جادیو سٹیڈیم نیو دہلی میں17 سے 22 جولائی تک شیڈول ہے۔

پاکستان، عراق اور افغانستان کے ریسلرز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کی جانب سے ایونٹ منسوخ یا بھارتی رکنیت معطل کیے جانے کا خدشہ تھا جس پر انڈین ریسلنگ فیڈریشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے پاکستانی ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا۔

انڈین فیڈریشن کے اسسٹنٹ سیکریٹری ونود تومار نے کہا کہ وزارت داخلہ نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں مقابلوں کیلئے آنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔

مزیدخبریں