ممبئی:اپنے شوہر بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی سے شدید اختلافات اور علیحدگی کے بعد حسین جہاں نے دوبار ہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیگی رہنماؤں نے کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل محمد شامی کو اپنی اہلیہ کی جانب سے دوسری خواتین سے تعلقات کی بنا پر انتہائی سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان نوبت علیحدگی تک جا پہنچی اور اب حسین جہاں نے ایک مرتبہ پھر شوبز کی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے، ذرائع
Hasin jahan I m pic.twitter.com/mXumuTAJRs
— Hasin Jahan (@HasinJahan4) July 7, 2018
فوٹو شوٹ کے بعد حسین جہاں نے کہا کہ ’انہو ں نے اپنی زندگی کو پٹڑی پر لانے کیلئے دوبارہ شوبز انڈسٹری جوائن کی ہے اور بہت جلد فلم بھی کرنے جارہی ہوں۔میں نے جو بھی کیا ہے اپنے اور اپنے بچوں کو پالنے کیلئے کیا ہے .
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں
کیونکہ میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھااور مجھے محمد شامی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے رقم کی ضرورت ہے اور میرے پاس ایسا کیوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا کہ میں وکیلوں کی بھاری فیسیں ادا کرسکتی اسلئے میں نے دوبارہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔‘
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں