مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں پولیس کے دستی بم سے معصوم بچہ شہید

11:08 AM, 12 Jul, 2018

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس کے دستی بم سے معصوم بچہ شہید اور 3 بچے زخمی ہو گئے جبکہ کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان دم توڑ گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز شوپیاں میں سڑک کنارے پڑا دستی بم اچانک پھٹ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ لڑکی ارب پتی بننے کے قریب

دوسری جانب ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسائی گئیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے ایک 22 سالہ نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں