لیگی کارکنوں کو روکنے کیلئے لاہور پولیس نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے

لیگی کارکنوں کو روکنے کیلئے لاہور پولیس نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے
کیپشن: لاہور میں مال روڈ، مزنگ، جاتی امراء اور دیگر سڑکوں پر کنٹینر رکھے گئے ہیں۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور میں لیگی کارکنوں کو ائیرپورٹ کی جانب جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے کنٹینرز مختلف شاہراوں پر کھڑے کر دیئے ہیں۔

جمعہ کو لیگی قائد نواز شریف اور مریم نواز لندن سے لاہور واپس آ رہے ہیں اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

مزید پڑھیں: این اے 125 میں دھاندلی نہیں ہوئی، عدالت نے فیصلہ سُنا دیا

کارکنوں کو استقبال سے روکنے کے لیے پولیس نے نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کارکنوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ دوسری جانب مختلف شاہراوں پر کنٹینرز بھی کھڑے کر دیئے ہیں۔

لاہور میں مال روڈ، مزنگ، جاتی امراء اور دیگر سڑکوں پر کنٹینر رکھے گئے ہیں۔ لیگی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کنٹینرز رات گئے اہم علاقوں میں رکھ کر راستے بند کر دیے جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی

کنٹینرز ڈرائیور کے مطابق ان کے کنٹینرز ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا ہے اس لیے انہیں گزشتہ رات سے روکا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں