لاہور: سپریم کورٹ نے این اے 125 مبینہ دھاندلی کیس میں سابق وفاقی خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سُنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا این اے 125 میں دھاندلی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی
خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا۔ این اے 125 سے خواجہ سعد نے حامد خان کو شکست دی تھی اور حامد خان نے انتخابی نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں